پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں، روسی صدر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں