گوگل کا معین اختر کو شاندار خراج تحسین

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کراچی کے فنکار، میزبان اور مزاحیہ اداکار موئن اختر کی 72 ویں سالگرہ پر گوگل نے اپنے خاکے (ڈوڈل) سے انہیں ایک شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

23 دسمبر کا دن ختم ہوا رات بارہ بجے کےبعد گوگل کے اسکرین پر موئن اختر کا ڈوڈل نمایاں ہوگیا۔ گوگل نے کئی ماڈلوں کے ٹی وی پر اپنا نام اور موئن اختر کے کرداروں والی تصاویر دکھائی ہیں۔‎

موئن اختر اپنے زبردست مشاہدے ٹائمنگ، ذہانت اور برجستہ اداکار کی باعث نہ صرف پاک وہند بلکہ دنیا بھر میں عالمی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے لاتعداد ڈراموں، اسٹیج شو، فلموں اور دیگر پلیٹ فارم پر اپنے فن کا جادو جگایا۔ انور مقصود کے لکھے ہوئے شاندار پروگرام لوز ٹاک میں انہوں ںے سینکڑوں کردار ادا کئے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے اور امر ہوگئے۔‎

24 دسمبر 1950 میں کراچی میں پیدا ہونے والے موئن اختر نے 14 برس کی عمر سے ہی تھیئٹر پر کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے شیکسپیئر کے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی۔ پی ٹی وی پر انتظار فرمائیے میں موئن اخترکا کردار بہت سراہا گیا ۔

ان کے مشہور ڈراموں میں روزی، بکرا قسطوں پہ، کچھ کچھ سچ مچ، آنگن ٹیڑھا، بندرروڈ سے کیماڑی، مرزا اور حمیدہ، ہاف پلیٹ، اور لاتعداد اسٹیج پروگرام بھی قابلِ ذکر ہے۔ اس کے علاوہ موئن اختر بہت اچھے گلوکار بھی تھے۔‎
22 اپریل 2011 کو ہارٹ اٹیک سے موئن اختر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں