اگر نواز شریف واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے. شبہا ز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں ، وہ جب بھی آئیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے ، نوازسریف کا بنیادی طور پر ویزہ کینسل ہوگیا ہےاور اب وہ اپیل پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نوازسریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور وہ واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی واپسی خوف زدہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں