بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا

ٹی وی ٹوڈےلاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا اہم ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم سے قبل رکی پونٹنگ سال کے آخر میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ دونوں میں نمبر ون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے تھے۔ انہوں نے 2005 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اب 16 برس بعد بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا یہ ریکارڈ برابر کر دیا، رواں برس بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں وہ 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں