کراچی، دو دریا کے مقام پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں دو دریا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت خادم حسین اور میر فہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی گڑھے میں جاکر بےقابو ہوکر الٹ گئی تھی، جہاں حادثہ پیش آیا وہاں اکثر نوجوان گاڑیاں تیز چلاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں