سنچورین: ایشز سیریز کا تیسرا جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہونگے۔
25 دسمبر کے بعد شروع ہونے والے ٹیسٹ میچز کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کہا جاتا ہے۔ بھارت کی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہوگا۔ایشز سیریز کا تیسرا میچ آج سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کے پاس سیریز میں کم بیک کا یہ آخری موقع ہے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوئے روٹ، ڈیوڈ میلان، حسیب احمد، زیک کرولی، بین سٹوکس، جوس بٹلر، جونی بیئر سٹو، مارک ووڈ، اولی روبنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔تیسرا ٹیسٹ میچ ملبورن میں کھیلا جائے گا۔