دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ، مسلح ملزمان فرار

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔

مسلم ٹاوَن کی حدود میں ایف بی آر کے دو ڈپٹی کمشنرزکی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے کار سوار مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایف بی آر کے افسران کی گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کا فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ساتھ ہی ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں