روس اور امریکا کےدرمیان سیکیورٹی مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے

روس اور امریکا کےدرمیان سیکیورٹی مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکار اور فوجی حکام اگلے ماہ سیکیورٹی ضمانتوں کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کریں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات روس میں سال نو کی تعطیلات کے فوری بعد ہوں گے۔ روس میں سال نو کی تعطیلات کے بعد پہلا ورکنگ ڈے 10جنوری کو ہوگا۔

دوسری جانب نیٹو نے گزشتہ روز روس کو سیکیورٹی خدشات پر 12جنوری کو بات چیت کی تجویز دی تھی۔ روس کا کہنا تھا کہ نیٹو تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں