عقل ہو تو قوم کا نصیب بدلا جاسکتا ہے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عقل ہو تو پاکستان کے لوگوں کے نصیب بدلے جاسکتے ہیں، ہم امیر ملک ہیں۔

گڑھی خدا بخش ميں بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امیر ملک ہیں، یہاں وقت کی کمی رہتی ہے سوچ کی کمی رہتی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا کہ حکومت دوبارہ آئی تو دن بھی بدلیں گے اور وقت بھی، میں بی بی سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں