پٹھان، ٹائیگر کے علاوہ بھی سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ فلم میں کام کیلئے تیار

بالی ووڈ میگا اسٹار خانز شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ فلم پٹھان اور ٹائیگر 3 کے علاوہ بھی ایک فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم پٹھان سے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس میں سلمان خان مختصر کردار میں جبکہ ٹائیگر 3 میں سلمان خان مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

تاہم اب ان دونوں سپر اسٹارز سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک ساتھ کسی فلم میں مختصر کردار میں نہیں بلکہ مکمل کردار میں نظر آئیں گے۔

پنویل فارم ہاؤس میں اپنی 56ویں سالگرہ منانے والے سلمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ٹائیگر اور پٹھان میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم پٹھان پہلے اور پھر اس کے بعد ٹائیگر 3 ریلیز ہوگی، تاہم اس کے بعد بھی ہم دونوں ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔

سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی ٹائیگر 3 کے بعد بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل ہوسکتا ہے جس کا نام پاون پترا بھائی جان ہوگا، فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی کامیڈی ہٹ نو انٹری کا سیکوئل بھی شروع ہوسکتا ہے، جبکہ اس کے بعد کبھی عید کبھی دیوالی بھی ممکنہ طور پر بنائی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں