کوروناویکسی نیشن کی تعداد 15 کروڑسےتجاوزکرگئی، اسدعمر

پاکستان میں کوروناویکسی نیشن کی تعداد 15 کروڑسےتجاوزکرگئی۔

سربراہ این سی اوسی اسدعمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پندرہ کروڑ سے زائد ویکسین لگا دی گئی ہیں۔ پنجاب 68 فیصد اہل آبادی کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگا کرکر دیگرصوبوں میں سب سےآگےہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 57،سندھ میں51،بلوچستان میں 38فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

ٹویَٹ میں اعدادو شمار بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نےدسمبرمیں اچھاکام کیا،ویکسی نیشن میں تیزی سےاضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں