صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے درآمدی گوشت،صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی –

اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی نے فنانس ترمیمی بل کا شق وار جائزہ لیا،ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مشینری درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کرنے زرعی آب پاشی آلات، گرین ہاؤس کے سامان پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے اور ادویات کے شعبے کو زیرو ریٹڈ رجیم میں شامل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ گھریلو استعمال کی سلائی مشین،سولر پینل،درآمدی دودھ پر ٹیکس اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں