جنوبی افریقا سے شکست کے بعد ویرات کوہلی نے کیا کہا؟

جنوبی افریقا نے بھارت کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 2,1 سے جیت لی ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے میچ اور سیریز میں شکست کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ میچ جیتنا مشکل تھا، آپ تمام مداحوں کی حمایت کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے 101 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔

212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن جنوبی افریقہ کی صرف ایک وکٹ گری، کیگن پیٹرسن 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فان ڈر ڈیوسن 41 اور ٹیمبا باوما 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا نے یہ ٹیسٹ 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں