لندن: لائن میں لگو اور پیسے کماؤ

لندن: برطانیہ میں بےروزگار شخص نے پیسے کمانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے رہائشی فریڈی بیکٹ جو بےروزگاری کی زندگی گزار رہے تھے اور اس سے شدید تنگ تھے۔ انہوں نے پیسے کمانے کا ایک منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

فریڈی بیکٹ مصروف اور امیر لوگوں سے پیسے لے کر ان کی جگہ لائن میں لگ کر مختلف شوز، فنکشنز اور ایونٹس کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ جس کا معاوضہ وہ ایک گھنٹے کے 20 پاؤنڈز چارج کرتے ہیں۔ جس کے باعث فریڈی کی ایک دن کی کمائی 160 پاؤنڈز یعنی پاکستانی 38 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

فریڈی بیکٹ اب اپنے کام سے بے انتہا خوش ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لندن کا رہائشی ہونے کے ناطے لائن میں لگنے کی عادت تو تھی ہی بس اسی عادت کو میں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں