پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
امپائرنگ پینل میں دو بین الاقوامی امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ علیم ڈار، احسن رضا، فیصل آفریدی اور عمران جاوید بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کے رنجن مدوگالے پہلی بار ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےچیف میچ ریفری ہیں۔
🚨Match Officials For #HBLPSL7 🚨
Read more: https://t.co/OQp5ypgXM9 #LevelHai pic.twitter.com/EMAxhe7nJ3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 18, 2022
پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہو گا اور اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں ۔