دادو: 2 روز قبل اغواء کی گئی 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

سندھ کے شہر دادو کے علاقے میہڑ میں دو روز قبل اغواء کی گئی 16سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے گمشدگی کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نےکارروائی نہیں کی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں