شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد زخمی، مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

شانگلہ: کوزہ الپوری موتہ خان کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلاینڈنگ کے باعث چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شانگلہ میں تحصیل الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر بھی زمیں بوس ہوا ہے جب کہ ملبے تلے دب کر چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔

علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے الپوری مین روڈ بمقام موتہ خان ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ الپوری بشام مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے لیکن امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں