فضل الرحمٰن اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ، حکومت سے نجات کیلئے تحریک تیز کرنے پر اتفاق

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت اہم قومی اُمور پر بھی مشاورت کی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں