پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیئے

پاکستان نےایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 سال کیلئے جاری کئے گئے، تاریخی لحاظ سے بلند ترین شرح منافع 7.95 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے۔

ماضی میں زیادہ سے زیادہ شرح منافع 7.5 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے تھے۔ نئے بانڈز نیویارک کی بانڈز مارکیٹ میں لانچ کئے گئے۔

موجودہ حکومت نے باڈز کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین قرض حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں