احسن اقبال کے بیک ڈوررابطےاحمد جواد کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

لاہور:احسن اقبال سےبیک ڈوررابطے احمد جواد کو پی ٹی ائی سے دورجبکہ ن لیگ کے قریب لے آئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

دھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں