حکومت نے صحت کارڈ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت نے صحت کارڈ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا رہے ہیں۔ تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں