زمانہ طالب علمی میں ٹرین سے کود کر خودکشی کے خیالات ذہن میں آتے تھے، مرونل ٹھاکر

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ایک بار خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور لوکل ٹرین میں سفر کے دوران محسوس کیا کہ وہ کود کر خودکشی کرلیں۔

اپنی نوجوانی کے عہد میں جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کالج کے زمانے میں خودکشی کے خیالات پر قابو پایا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ اپنے کالج کے زمانے میں جب وہ لوکل ٹرین پر سفر کرتی تھیں تو ان کے ذہن میں بعض اوقات ٹرین سے کود جانے پر مبنی خیالات آتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ دانتوں کی ڈاکٹر بنیں، لیکن انھوں نے والدین کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ ماس کمیونیکشن میں ڈگری حاصل کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں