عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق طوبیٰ کا بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق سیدہ طوبیٰ انور کا مؤقف سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طوبیٰ انور نے لکھا کہ ‘میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں، وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔‘

طوبیٰ نے مزید کہا کہ ’میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللّٰہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں