ملک میں فائیو جی سروسز کا آغاز جنوری 2023 تک ہو گا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ فائیو جی سروسز کا آغاز دسمبر 2022 یا جنوری 2023 تک کردیا جائے، ابتدائی طور پر ملک کے 5 بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز کی ابتداٗ کی جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹرز کیلئے اصلاحات و مراعات کے معائنے کے بعد اس کو حتمی شکل دی جائے گی، کمیٹی کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے طریقہ کار کی منظوری بھی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلی کام سیکٹرز کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے قابل عمل بنایا جائے گا،ڈیجیٹیل پاکستان ویژن کے تحت فائیو جی ایکو سسٹم کا قیام عوام اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں