وفاقی کابینہ میں وزارت مواصلات کارکردگی کے لحاظ سے نمبرون قرار

وفاقی کابینہ میں وزارت مواصلات کارکردگی کے لحاظ سے نمبرون قرار دیدی گئی۔

حکومت کے کون سے وزیر نے سب سے اچھا کام کیا؟وزیر اعظم آفس نے بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کی فہرست جاری کر دی۔

کارکردگی کے حوالے سے مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے نمبر پر رہی۔ اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے اور ثانیہ نشر کی انسداد غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر رہی۔

ٹاپ ٹین دیگر وزارتوں میں فیڈرل ایجوکیشن،انسانی حقوق، صنعت و پیداور، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، کامرس و تجارت، وزارت داخلہ اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی شامل ہیں۔

فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی ، شوکت ترین، پرویز خٹک اور حماد اظہر کی وزارتیں بہترین کارکردگی کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ نیب کی وجہ سے بیوروکریٹ کام نہیں کرتے تھے۔ ہم نے نیب کے رولز میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔

کارکردگی رپورٹ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند منصوبوں میں ردوبدل کیا اس لئے انکا نام فہرست میں نہ آ سکا۔ اگلی باری وہ فہرست میں ضرور شامل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں