ایچ آئی وی وائرس کی دریافت کرنے والے سائنسدان چل بسے

ایچ آئی وی وائرس کی دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لوچ مونتانیے 89 سال کی عمر میں چل بسے۔

لوچ مونتانیے (Luc Montagnier) اور فرانسوا (Françoise) کو 2008 میں ایچ آئی وی کی دریافت پر نوبیل کا مشترکہ انعام دیا گیا تھا۔

پیرس میں ان کی لیبارٹری میں 1983ء میں ایک ایسا وائرس دریافت کرنے پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی تھی جس کے متعلق پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس وائرس کو بعد میں 1986ء میں ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس بتایا گیا۔

لوچ مونتانیے کی کامیابی نے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور اینٹی ریٹرو وائرل کی ادویات بنانے میں فائدہ فراہم کیا جو کہ مہلک پیتھوجین کو دور رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں