سعد رضوی کا بھارتی مسلمان طالبہ مسکان کو خراج تحسین

سعد رضوی کا بھارتی مسلمان طالبہ مسکان کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج علامہ حافظ سعد رضوی صاحب نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی بہادر مسلم بہن شیرنی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اللہ کی بندی نے ہمیں‌ بہت کچھ سمجھا دیا ہے

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے سعد رضوی نے مزید کہا کہ 57 اسلامی مُردے ایک طرف اور جے شری رام کے مقابلے میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی میری مسلمان بہن ایک طرف،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی مسلمان مسکان کے جوتوں کی خاک کے برابر بھی نہیں جو اس نے کام کردکھایا وہ بڑے بڑے دعویدار بھی نہ کرسکے

انڈین ریاست کرناٹک میں اپنے تعلیمی ادارے کے بعد ہراساں کیے جانے کے باوجود جگہ چھوڑ کر ہٹنے کے بجائے ہجوم کے سامنے نعرے لگانے والی مسلم لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے انڈیا اور پاکستان میں ’اللہ اکبر‘ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

کرناٹک کے علاقے مانڈیا کے پی ای ایس کالج میں حالیہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات نے سخت ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ چند روز کے دوران ریاست میں متعدد مقامات پر طالبات کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے حجاب پر پابندی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں