سیاسی منظر نامہ واضح ہو گا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا، پرویزالہٰی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوزکو حل کیا جائے، عوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا سب کو عملی مظاہرہ کرنا ہو گا، ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبرآلود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی، ق لیگ کو ملک اورعوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں