شاہ محمود نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھا ہے جس میں وزارت خارجہ کو گیارہواں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے22 اہداف حاصل کیے جب کہ دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

وزارت خارجہ نےیقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التوا نہ رہے، اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا کہ وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30 فیصد کارکردگی جائزہ سےمتعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنزنہیں دی گئیٕں، وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویوکمیٹی کےطریقہ کارپرسوالات اٹھاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں