لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان نے ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ انور علی، دھانی، عباس اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں