پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو انڈسٹری میں دیکھنا چاہتی ہیں۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اور اس موقع پر اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیشن رکھا جہاں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
اس سیشن کے دوران ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’ہم انڈسٹری میں تقریباً کوئی اور اداکار نہیں دیکھتے جو مختلف مذاہب یا ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہوں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ کوئی تعصب ہے یا یہ محض اتفاق ہے؟‘
No I don’t think it’s a bias at all. Not in my experience. I personally do wish to see more actors/technicians from other religions and cultures in our industry. In fact there are many but maybe the audiences aren’t aware of it. https://t.co/SdgKvtJ7SB
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
اس سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہماری انڈسٹری میں بالکل بھی تعصب ہے، یہ میرے تجربے میں نہیں۔‘
ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ذاتی طور پر ہماری شوبز انڈسٹری میں دوسرے مذاہب اور ثقافتوں کے مزید اداکاروں اور تکنیکی ماہرین کو دیکھنا چاہتی ہوں۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’درحقیقت، ہماری انڈسٹری میں مختلف مذاہب کے بہت سارے لوگ ہیں لیکن شاید سامعین اس سے واقف نہیں ہیں۔‘