فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 150 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1150 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 26 ہزار450 روپے ہوگیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 سو 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 867 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں