پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو پڑوسی ملک بھارت سے مداح نے اظہارِ محبت کردیا۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اور اس موقع پر اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیشن رکھا جہاں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
اس سیشن کے دوران ماہرہ خان کے ایک بھارتی مداح نے اُس سے سوال کیا کہ ’ماہرہ جی! کیا میں آپ کو پروپوز کرسکتا ہوں؟‘
Propose na yaar. What’s stopping you?
Just know that my answer has been pretty consistent through the years. 💁🏻♀️ https://t.co/cwt63HvJz7
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’یار! کریں نا پروپوز، آپ کو کس نے روکا ہے؟‘
ماہرہ خان نے کہا کہ ’بس! یہ جان لیں کہ میرا جواب وہی ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ہے۔‘