بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے نے اداکارہ سونم کپور کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی۔
سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر پگڑی میں ملبوس مرد اور حجاب میں ملبوس عورت کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ اگر پگڑی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ تو پھر حجاب کیوں نہیں اوڑھا جاسکتا۔