پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمدجواد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ احمدجواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
PTI کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے صدر PMLN جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور #PMLN میں میں شمولیت کا اعلان کیا-انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے-
خوش آمدید احمد جواد! pic.twitter.com/BOfvjNbcRn— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 12, 2022