کراچی پولیس چیف عمران یعقوب کے تبادلے کی وجوہات سامنے آ گئیں

عمران یعقوب منہاس کے کراچی پولیس چیف عہدے سے ہٹا کر تبادلہ کیے جانے کی کئی وجوہات معلوم کر لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اہم حکومتی شخصیت نسلہ ٹاور کیس میں ایس بی سی اے پر چھاپے پر ناراض تھی، سندھ حکومت کی اہم شخصیت اور عمران یعقوب میں سخت بحث بھی ہوئی تھی، پھر اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے احتجاج پر طاقت کا استعمال اور اسٹریٹ کرائمز بھی وجوہات بنیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے کا آغاز سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی ناراضگی کی وجہ سے ہوا، اہم شخصیت نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے پر ناراض تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں