وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک اہم کارکن عارف راز انتقال کرگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکن عارف راز بھی موجود ہیں۔
Saddened to hear of the passing of Arif Raz. He was one of most passionate ideological workers who had joined us 25 years ago & stood with us through all our highs & lows. My prayers and condolences go to his family. pic.twitter.com/Lez3dlYwyG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 12, 2022
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’عارف راز کی وفات کا سُن کر نہایت رنجیدہ ہوں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’وہ ہمارے ان جانثار نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھا جو 25 برس قبل ہمارے قافلے کا حصہ بنے اور نشیب و فراز کے تمام سلسلوں میں ہمارے قدم بقدم رہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کارکن عارف راز کے انتقال پر دُکھ کر اظہار کررہی ہے۔