ہمارے دوست ہماری مدد نہیں نقصان کر رہے ہیں، ولادیمیر زیلنسکی

یوکرائن کے صدر نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہمارے دوست ہماری مدد نہیں نقصان کر رہے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکی بیانات سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ اگر امریکا کے پاس حملے کی اطلاعات ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کی جائیں۔ انہوں نے عوام کو افواہوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے خالی ہونے سے ہماری معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹی وی سے انٹرویو میں جو بائیڈن کا کہنا تھا خطے میں حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ امریکا اور روس کا مسلح تصادم عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔ امریکا کو اس وقت کسی دہشت گرد گروپ سے نہیں بلکہ دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں