اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔ وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔ کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں