راکھی ساونت نے مبینہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راکھی ساونت نے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ “بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ “ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوئیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں