سانحہ سیالکوٹ کے 88 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ کے 88 ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 81 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل ریمانڈ پر سات ملزموں کو بھی پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ 71 روز تفتیش مکمل ہونے پر استدعا کی گئی تھی کہ ملزمان کو جوڈیشل کردیا جائے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو دوبارہ 28 فروری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ 88 ملزمان کو ویڈیو ثبوت اور ساتھیوں کی نشاندہی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں