16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی ارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول ساڑھے 8 روپے، ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے، اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں