سانحہ میاں چنوں کے مزید 10 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے گئے

سانحہ میاں چنوں کے مزید 10 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے گئے، تعداد 21 ہوگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزموں کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اب تک 112 افراد کو حراست میں لیا۔

گزشتہ روز بھی سانحہ میاں چنوں میں ملوث 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لوگوں کو اشتعال دلاتے رہے جبکہ اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد بھی کیا۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں