سوشل میڈیا پر گھٹیا زبان استعمال کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں اقدامات ضروری ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر گھٹیا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سخت اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا جو لوگ افورڈ کر سکتے ہیں وہ پاکستان کی بجائے لندن جا کر کیوز کر رہے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ کس حد تک مجبور ہیں۔ نفرت پر مبنی اسپیچ پر پوری کمپین چلائی جاتی ہے۔ سارے کے سارے قابل ضمانت جرائم ہیں۔ کابینہ نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ ایسے قوانین بنائے کہ سختی سے نمٹا جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا وزرات تجارت کی سفارش پر اسٹیٹ لائف بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ نے بین الاقوامی کمپنی پیجو کو پاکستان کاروبار کے لیئے اجازت دی ہے۔ وزارت تجارت نے ٹھٹھہ میں ونڈ منصوبے کے لئے اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا افغانستان کو مونگ کی دال کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔ سعودی عرب کو 821.80 ملین کی ری شیڈولنگ کی اجازت دی ہے۔ نیفڈک چیرمین کو تین سال کی توسیع دی ہے۔ کلاوڈ ڈیٹا پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کے درمیان شہریوں کی واپسی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ اس حوالے سے سفارشات برطانیہ کے سامنے رکھی جائے گی۔ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اراکین کی تقرری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں