میزائلوں اور دیگر مسائل پر گفتگو کیلئے تیار ہیں، روسی صدر

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ میزائلوں اور دیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ یورپ میں جنگ نہیں چاہتے، اسی لیے ہم نے سیکیورٹی کی تجاویز کو آگے بڑھایا ہے۔ ہماری تجاویز کا کوئی تعمیری جواب نہیں دیا گیا۔

ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور جرمن چانسلر اولف شولز کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرحد کے قریب موجود روسی فوجیوں کے جزوی انخلا کا فیصلہ کیاہے۔ روس صورتحال کے مطابق عمل کرے گا، لیکن شراکت داروں کے ساتھ اتفاق کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی ممکنہ رکنیت کے مسئلے کو ابھی حل کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے پارٹنرز ہماری بات سنیں گے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم روس کے خلاف زبردستی پابندیوں کی دھمکیاں دیکھ رہے ہیں۔ روس میں ڈوئچے ویلے میڈیا آؤٹ لیٹ کے کام کے مسائل پر بات کرنے پر اتفاق کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں