وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ 25 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی اقتصادی وسیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش ہوگی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تعیناتی، کیپیٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی سمری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں