وفاقی حکومت کا نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کو خط لکھے گی، دونوں ڈاکٹروں کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی جائیں گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس سے قبل شہباز شریف کو خط لکھا تھا، شہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔

شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا، متن کے مطابق کہا کہ عدالتی حکم پر تمام رپورٹس متعین مدت میں جمع کرائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں