پنجاب حکومت کا 16 فروری 2022 بروز بدھ سے تمام اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے کل سے تمام اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا کہ 16 فروری 2022 بروز بدھ سے لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام سکول عام شیڈول کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہو گا۔ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں