کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان سے گئے، 1,588 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد جان سے گئے، 1588 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5.40 فیصد رہی۔ کورونا کے 1588 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

اس ایک روز قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، 2 ہزار 662 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں