اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے شروع

موسم بدلتے ہی سیاسی درجہ حرات بڑھنے لگا۔ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دلانے کا ایشو اپوزیشن کا بڑا ہتھیار بن گیا۔ اپوزیشن کے رہنماؤں نے حکومتی اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ سے جے یو آئی کے اہم رہنما نے حکومتی اتحادی جی ڈی اے سے رابطہ کیا ہے۔ جی ڈی اے کی قیادت کو مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ بلوچستان سے محمود خان اچکزئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کو ان ہاؤس تبدیلی میں ساتھ دینے کی پیشکش کی ہے۔

باپ نے مشاورت کے لیے اپوزیشن سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں